پاکستان - 11 اپریل 2026
گلین میکسویل نےحیدرآباد کنگز کو جوائن کر لیا
پاکستان - 11 اپریل 2026
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کے اہم ترین کھلاڑی گلین میکسویل پاکستان پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں نئی شامل ہونے والی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کو آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکسویل کی آمد کا شدت سے انتظار تھا۔
گلین میکسویل نے کراچی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا ہے جس کی تصدیق حیدرآباد کنگزمین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی گئی ہے۔
حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم اب تک 4 میچز کھیل چکی ہے تاہم وہ اب تک پی ایس ایل میں پہلی فتح کی متلاشی ہے۔
جارح مزاج بیٹنگ آل راؤنڈر گلین میکسویل کی ٹیم میں شمولیت حیدرآباد کنگزمین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے
دیکھیں

