کھیل - 14 اپریل 2026
مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے،گیند ایران کے کورٹ میں ہے،جے ڈی وینس
تازہ ترین - 14 اپریل 2026
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے، گیند ایران کے کورٹ میں ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات کے دوسرے دور پر سوال پر جواب میں کہا کہ امید ہے ایران آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے پیشرفت کرے گا، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ ایرانیوں سے کہا انہیں ملک سے جوہری مواد ہٹانا ہوگا، ہم نے اپنی ریڈ لائن واضح کردی ہے، ایران دنیا کیخلاف اقتصادی دہشتگردی میں ملوث ہے۔
انہوں نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو توقع ہے کہ ایران اس اہم بحری گزرگاہ کو کھولنے کے لئے اقدامات کرے گا جو عالمی توانائی کی ترسیل کے لئے نہایت اہم ہے۔
بڑھتی ہوئی کشیدگی پر انہوں نے کہا ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری راستوں کو خطرے میں ڈال کر معاشی دہشت گردی کر رہا ہے، امریکا اسی کا جواب دے رہا ہے اور صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اگر ایران اس طرح کے اقدامات کرتا ہے تو امریکا بھی یہی اصول اپنائے گا کہ ایرانی بحری جہازوں کی آمد و رفت محدود کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اضافی معاشی دباؤ استعمال کر رہا ہے تاہم صدر ٹرمپ کی خواہش ہے کہ ایرانی عوام ترقی کریں اور خوشحال ہوں۔
آخر میں جے ڈی وینس نے کہا کہ اگرچہ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے لیکن اصل فیصلہ ایران کے ہاتھ میں ہے کہ آیا وہ کسی بڑے معاہدے تک پہنچنے کے لئے مزید پیش قدمی کرتا ہے یا نہیں۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بہت زیادہ کریڈٹ دینا چاہتا ہوں۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دونوں نہایت بہترین میزبان ثابت ہوئے، انہوں نے ہمارے اور ایران کے درمیان ثالثی کرانے میں حقیقی قیادت اور مدبرانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ دو ایسے ممالک کے درمیان ثالثی میں مدبرانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا جو طویل عرصے سے سنجیدہ مذاکرات نہیں کر رہے تھے۔
دیکھیں

