دنیا - 14 اپریل 2026
امریکا اس وقت ’انتہائی کمزور پوزیشن‘ میں آ چکا،ہیلری کلنٹن
دنیا - 14 اپریل 2026
امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور ناکام مذاکرات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس وقت ایک ’انتہائی کمزور پوزیشن‘ میں آ چکا ہے اور اپنی سفارتی برتری کھو چکا ہے۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ موجودہ حالات میں امریکا کو ایران پر دباؤ ڈالنے والی طاقت ہونا چاہیے تھا، لیکن صورتحال اس کے برعکس ہو چکی ہے اور واشنگٹن اپنی سفارتی برتری اور لیوریج کھو بیٹھا ہے۔
انہوں نے صدر ٹرمپ کی ٹیم پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی عمل میں ان کے داماد جیرڈ کشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندہ اسٹیو وٹکوف کی شمولیت پر سوالات اٹھتے ہیں۔
ہیلری کلنٹن کے مطابق موجودہ سفارتی حکمت عملی نے امریکا کی پوزیشن کو کمزور کیا ہے، جس کے باعث نہ صرف مذاکرات متاثر ہوئے بلکہ عالمی سطح پر بھی امریکا کا اثر و رسوخ کم ہوا ہے۔
دیکھیں

