کھیل - 14 اپریل 2026
اپریل، مارچ سے بھی زیادہ خراب ثابت ہو سکتا ہے۔بین الاقوامی توانائی ایجنسی
کاروبار - 14 اپریل 2026
بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کے مطابق اگرچہ تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے کم ہو گئی ہیں، تاہم 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے سے پہلے کے مقابلے میں موجودہ قیمت اب بھی 36 فیصد زیادہ ہے، اور صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
آئی ای اے کے ایگزیکٹو ڈائیریکٹر فتیح بیرول کا کہنا ہے کہ موجودہ قیمتیں مشرق وسطیٰ میں جاری بحران کی سنگینی کی مکمل عکاسی نہیں کرتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپریل کا مہینہ مارچ سے بھی زیادہ خراب ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ مارچ کے دوران ہمیں وہ کارگو موصول ہوتے رہے جو بحران شروع ہونے سے پہلے لوڈ کیے گئے تھے، جبکہ اپریل میں کچھ بھی لوڈ نہیں ہو رہا۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ تعطل جتنا طول پکڑے گا، مسئلہ اتنا ہی سنگین ہوتا چلا جائے گا۔ گذشتہ ماہ آئی ای اے کے تمام 32 رکن ممالک نے رسد میں دباؤ کم کرنے کے لیے اپنے تیل کے ذخائر میں سے 40 کروڑ بیرل جاری کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
فتیح بیرول نے عندیہ دیا کہ ایجنسی دوبارہ بھی اقدام کے لیے تیار ہے۔ انھوں نے کہا: ’40 کروڑ بیرل ہمارے وسائل کا صرف 20 فیصد ہے۔
ہمارے پاس اب بھی 80 فیصد ذخائر موجود ہیں۔ ہم جائزہ لے رہے ہیں، اور مناسب وقت پر فوری کارروائی کے لیے تیار ہیں۔‘
دیکھیں

