اسحاق ڈار کا یورپی یونین خارجہ امور سے رابطہ، پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا گیا

news-banner

پاکستان - 14 اپریل 2026

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی خارجہ امور و سلامتی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ کاجا کالاس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی صورتحال اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 ترجمان وزارت خارجہ پاکستان کے مطابق اسحاق ڈار نے موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مسلسل اور قریبی رابطے کو سراہا، جبکہ اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ 

 

اس موقع پر کاجا کالاس نے امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے تنازعات کے حل کے لیے مسلسل مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

 

 گفتگو کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا مثبت جائزہ لیا اور تمام باہمی امور پر قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔