آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی کے باوجود، پابندیوں کی فہرست میں شامل چینی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا۔

news-banner

دنیا - 14 اپریل 2026

ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ آئل و کیمیکل بردار جہاز امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والی چینی کمپنی رچ اسٹاری شنگھائی ژوانرن شپنگ سے منسلک ہے۔

 

 میرین ٹریفک کے اعداد و شمار کے مطابق یہ جہاز پیر کی رات اس اسٹریٹ کے قریب چکر لگانے کے بعد منگل کی صبح آبنائے ہرمز سے گزرا۔ جہاز متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ سے روانہ ہوا تھا اور اس وقت چین کی جانب سفر کر رہا ہے۔ 

 

اسی دوران ایک اور ٹینکر، جو ایران کے خام تیل برآمدی مرکز خارگ جزیرے سے روانہ ہوا تھا، وہ بھی پیر کے روز آبنائے ہرمز میں نظر آیا۔ اس جہاز نے مبینہ طور پر اپنے خودکار شناختی نظام (اے آئی ایس) کے غلط اعداد و شمار نشر کیے، جس میں دکھایا گیا کہ وہ سعودی عرب سے سفر کر رہا ہے۔

 

 رپورٹس کے مطابق تنازع کے آغاز کے بعد سے متعدد بحری جہاز اس اہم گزرگاہ میں اپنی نقل و حرکت چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، یا تو وہ غلط اے آئی ایس ڈیٹا ظاہر کرتے ہیں یا اپنے سگنلز مکمل طور پر بند کر دیتے ہیں، تاکہ ان کی اصل لوکیشن معلوم نہ ہو سکے۔