کھیل - 14 اپریل 2026
امریکی نیک نیتی نہ ہونے سے مذاکرات کا حتمی نتیجہ نہیں نکلا، ایرانی صدر
دنیا - 14 اپریل 2026
ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران امن مذاکرات جاری رکھنے کے لیے تیار ہے اور تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری ہی اس کی ترجیح ہے۔
صدر مسعود پزشکیان نے کہاہے کہ اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک اس لیے نہیں پہنچ سکے کیونکہ امریکا نے نیک نیتی کا مظاہرہ نہیں کیا۔
یہ بات انھوں نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں سے گفتگو کے دوران کہی، جس کی رپورٹ ایران کے متعدد خبر رساں اداروں نے دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق صدر پزشکیان نے ایرانی صدر سے کہا کہ دھمکیاں، دباؤ اور فوجی کارروائی ’غیر مفید‘ ہیں اور اس سے امریکہ کے ’خود پیدا کردہ مسائل‘ مزید سنگین ہو جائیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یورپ کو امریکہ کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کی پاسداری کرے۔
دیکھیں

