چینی نائب وزیرِ خارجہ عہدے سے برطرف

news-banner

دنیا - 14 اپریل 2026

چینی نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ کو اچانک ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

 

 چین کی وزارتِ انسانی وسائل نے اپنی ویب سائٹ پر ایک مختصر بیان میں سن ویڈونگ کی برطرفی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ فیصلہ چین کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے کیا گیا ہے۔

 

 بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ نائب وزیرِ خارجہ کو کیوں اور کب برطرف کیا گیا۔ چینی وزارتِ خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق سن ویڈونگ نے بطور نائب وزیرِ خارجہ اپنی آخری سرگرمیاں 13 مارچ کو انجام دیں، ان سرگرمیوں میں ان کی چین میں برونائی اور ملائیشیا کے سفیروں سے ملاقاتیں شامل تھیں۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ سال چین نے 10 لاکھ سے زائد بدعنوانی کے مقدمات کی تحقیقات کیں اور 9 لاکھ 38 ہزار افراد کو سزائیں دیں۔

 

 چین کی کرپشن کے حوالے سے سالانہ رپورٹ کے مطابق تادیبی کارروائی کے مقدمات میں 69 صوبائی یا وزارتی سطح کے عہدیدار، 4 ہزار 155 بیورو کریٹس، 35 ہزار ضلعی سطح کے اہلکار اور 1 لاکھ 25 ہزار تحصیل یا مقامی سطح کے عہدیدار شامل تھے۔