کھیل - 14 اپریل 2026
عالمی سفارتکاری میں پاکستان کا ڈنکا بج گیا، اسحاق ڈار مقبول ترین لیڈر قرار
پاکستان - 14 اپریل 2026
اسلام آباد: گزشتہ 7 دنوں کے دوران نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی قیادت کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور سراہا گیا ہے۔ خطے میں جاری کشیدگی کے دوران ثالثی اور کرائسز مینجمنٹ میں اسحاق ڈار کے کلیدی کردار کو سراہا گیا۔
جنوبی افریقہ، ایران، امریکہ، چین، سعودی عرب، ترکی، آذربائیجان، بحرین، ازبکستان اور مصر کے اعلیٰ حکام نے مذاکرات میں سہولت کاری کو سراہا۔
رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار نے چین کے صدر شی جن پنگ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، فرانسیسی صدر ایمانول میکوان اور جرمن چانسلر فریڈرک میرز جیسے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا اور سفارتی ذرائع اسحاق ڈار کی ساکھ حکمتِ عملی اور کشیدگی کم کرنے کے عزم کو نمایاں کر رہے ہیں۔
5 سے 11 اپریل کے دوران اسحاق ڈار عالمی سطح پر سب سے زیادہ مثبت رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں، اسحاق ڈار کا مثبت اور منفی تاثر کا تناسب دیگر تمام عالمی رہنماؤں سے زیادہ ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسحاق ڈار کے حق میں 30.5% مثبت جبکہ صرف 8.5% منفی تاثر ریکارڈ کیا گیا،
دیکھیں

