کھیل - 14 اپریل 2026
پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے درمیان مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان - 14 اپریل 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے چاروں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے نئے فریم ورک کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ موسیٰ کلاکلیکایا، مصر کے نائب وزیر خارجہ نزيه علي النجاری اور سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل شہزادہ ڈاکٹر عبداللہ بن خالد بن سعود الکبیر السعود سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ ملاقات میں نائب وزیراعظم نے چاروں برادر ممالک کے درمیان اہم علاقائی اور عالمی امور پر ہم آہنگی اور مشترکہ مؤقف کو سراہا۔
انہوں نے امن، خوشحالی اور معاشی ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے ایک مؤثر اور مربوط تعاوناتی فریم ورک تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
ترجمان کے مطابق ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کے اعلیٰ سفارتکار ان دنوں اسلام آباد میں موجود ہیں، جہاں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے درمیان سینئر حکام کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔
دیکھیں

