کھیل - 14 اپریل 2026
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں بارے الجزیرہ کی رپورٹ جاری
دنیا - 14 اپریل 2026
دوحہ: رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے آغاز سے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد ورفت میں 95 فیصد کمی ہوئی، آبنائے ہرمز سے 279 جہاز گزرے، 22 پر حملے ہوئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جنگ سے قبل آبنائے ہرمز سے روزانہ تقریباً 100 جہاز گزرتے تھے، ایران جنگ کے آغاز کے بعد خلیج میں سیکڑوں ٹینکرز پھنس گئے۔
رپورٹ کے مطابق 22 بحریہ جہازوں پر مختلف مقامات پر حملے رپورٹ ہوئے، متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود میں 8 جہازوں پر حملے ہوئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق عمان کی سمندری حدود میں 6 جہازوں پر حملے ہوئے، عراق اور قطر کی سمندری حدود میں 2، 2 جہاز نشانہ بنے۔
رپورٹ کے مطابق بحرین، کویت، سعودی عرب، ایران کی سمندری حدود میں 1، 1 جہاز پر حملہ ہوا، جنگ بندی کے بعد صرف 45 جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق عالمی تیل و گیس سپلائی میں 20 فیصد کمی جبکہ قیمتوں میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا۔ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی آمدورفت پر الجزیرہ نے رپورٹ جاری کر دیا۔
دیکھیں

