تازہ ترین - 15 اپریل 2026
سعودی حکومت سے 3 ارب ڈالرز سپورٹ اگلے ہفتے تک مل جائے گی۔وزیر خزانہ
تازہ ترین - 15 اپریل 2026
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کی سپورٹ اگلے ہفتے تک ہمیں مل جائے گی۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہماری سعودی وزیرِ خزانہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی، پچھلے جمعے کو بھی اسلام آباد میں سعودی وزیرِ خزانہ سے گفتگو ہوئی تھی۔
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودی وزیرِ خزانہ نے واضح بتایا کہ 3 ارب کی سپورٹ اضافی ڈپازٹس کی صورت میں ادا کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پچھلے ہفتے 1.4بلین ڈالرز کی ادائیگیاں کی ہیں، تمام ادائیگیاں وقت پر کریں گے۔
ذرائع وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ 5 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی بھی سالانہ رول اوور کے بجائے 3 سال کی توسیع ہو جائے گی، سالانہ رول اوور کے بجائے اس کی میچورٹی 2028ء تک جائے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت کے شکر گزار ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی وزیرِ خزانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
دیکھیں

