ایران سے مذاکرات میں کل ایک سرپراز ہوسکتا ہے،ٹرمپ

news-banner

تازہ ترین - 18 اپریل 2026

ٹرمپ نے ایران سے جاری مذاکرات میں عندیہ دیا ہے کہ کل ایک سرپراز ہوسکتا ہے تاہم انہوں نے وضاحت دینے سے انکار کردیا۔ 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے بتایا کہ ہمیں 20 منٹ پہلے کچھ اچھی خبر ملی ہے اور مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ سب کچھ بہت اچھا جارہا ہے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ آپ اس کے بارے میں جلد سنیں گے، ایک "ذہین شخصیت" کل وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، ایسی شخصیت جو اپنے ملک کے بارے میں بھی اور دوسرے ملک بارے میں بھی سوچتی ہے۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ وائٹ ہاؤس میں ایک نیوز کانفرنس بھی کی جائے گی۔

 

 ٹرمپ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے اور ایران کے ساتھ معاہدے کے تحت کوئی مالی تبادلہ نہیں ہوگا۔

 

ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’ہمیں کچھ دیر پہلے بہت اچھی خبریں موصول ہوئی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ ایران کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ میں چیزیں بہت اچھی چل رہی ہیں۔

 

 جب صدر سے یہ سوال کیا گیا کہ یہ اچھی خبر کیا ہے؟ تو صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’آپ کو جلد اس کے بارے میں پتہ چل جائے گا، کیونکہ یہ وہ کام ہے جو ہونا ضروری تھا اور یہ ایک منطقی قدم ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ہو گا۔ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ ہو گا۔

 

 ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر بدھ تک جنگ کے خاتمے کے لیے طویل مدتی معاہدہ نہ ہوا تو وہ ایران کے ساتھ جنگ ​​بندی ختم کر سکتے ہیں۔

 

 صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ آبنائے ہرمز کی صورتحال سے بہت خوش ہیں اور وہ چین میں ان سے ملاقات کے منتظر ہیں۔