پاکستان - 18 اپریل 2026
لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول کی قیمتوں میں کمی
تازہ ترین - 18 اپریل 2026
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں، اور پاکستان میں لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول بھی سستا کر دیا گیا ہے۔
پاکستان میں لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 70.04 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 399.72 روپے سے کم ہو کر 299.32 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح جیٹ فیول کی قیمت میں 23 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 494.71 روپے سے کم ہو کر 471.01 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
اس سے قبل بھی ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کی کمی کی گئی تھی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 385.54 روپے سے کم ہو کر 353.43 روپے فی لیٹر ہو گئی تھی۔
دیکھیں

