تازہ ترین - 18 اپریل 2026
اسرائیلی پابندیاں انسانی امداد کے داخلے میں بڑی رکاوٹ ہیں۔نکولے ملاڈینوف
دنیا - 18 اپریل 2026
بورڈ آف پیس کے اعلیٰ نمائندے نکولے ملاڈینوف نے کہا ہے کہ غزہ کی سرحدی گزرگاہوں پر اسرائیل کی وسیع پابندیاں غزہ میں انسانی امداد کے داخلے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
نکولے ملادینوف نے مصر کے القاہرہ نیوز چینل کو بتایا کہ کئی سطحی چیلنجز رہائشیوں کو امداد کی پائیدار اور مناسب ترسیل میں رکاوٹ ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ امداد کی تقسیم کا سابقہ طریقہ کار جنگ کیوجہ سے تباہ ہو چکا ہے جبکہ متبادل نظام ابھی تک موجود نہیں ہے جس سے ایک بڑا لاجسٹک مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک اور بڑا چیلنج غزہ کے اندر اسرائیلی افواج کی تعیناتی ہے، جس کا نصف سے زیادہ علاقہ اب بھی اسرائیلی کنٹرول میں ہے۔ آبادی تک پہنچنے کے لیے موثر متبادل ابھی تک قائم نہیں کیے جا سکے ہیں۔
دیکھیں

