پاکستان - 18 اپریل 2026
نیتن یاہو حکومت مزید زمینوں پر قبضے کیلئے سکیورٹی کا استعمال کر رہی ہے۔ترک وزیر خارجہ
دنیا - 18 اپریل 2026
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو حکومت مزید زمینوں پر قبضے کے لیے سکیورٹی کا استعمال کر رہی ہے۔
انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنی سیکیورٹی کے پیچھے نہیں بلکہ مزید زمین حاصل کرنے کے پیچھے پڑا ہے۔
حاقان فیدان نے کہا کہ اسرائیل نے بین الاقوامی سطح پر ایک وہم پیدا کیا کہ وہ اپنی سلامتی کے لیے کر رہا ہے، اب واضح ہو گیا ہے، خاص طور پر حالیہ سالوں میں کہ معاملہ اس سے بڑھ کر ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ فلسطین، مقبوضہ بیت المقدس، لبنان اور شام میں اسرائیلی کارروائی قبضہ اور توسیع پسندی ہے، میرے خیال میں اب اس کو رکنا چاہیے۔
دیکھیں

