دنیا - 20 اپریل 2026
تیل کی آزاد مارکیٹ سب کیلئے ہو گی یا کسی کے لیے نہیں،ایران
تازہ ترین - 20 اپریل 2026
ایرانی نائب صدر رضا عارف نے کہا ہے کہ تیل کی آزاد مارکیٹ سب کے لیے ہو گی یا کسی کے لیے نہیں، ایرانی تیل کی برآمدات پر عائد پابندیوں کے نتائج پوری دنیا کو بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔
ایکس پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی مفت دستیاب نہیں، ایرانی تیل کی برآمدات روکتے ہوئے دوسروں کے لیے سکیورٹی کی توقع نہیں کی جا سکتی۔
ایرانی نائب صدر نے کہا کہ انتخاب واضح ہے یا تو سب کے لیے تیل کی آزاد منڈی ہو، یا پھر سب کو بھاری قیمت کے خطرے کا سامنا کرنا پڑے۔
ان کا کہنا ہے کہ عالمی ایندھن کی قیمتوں میں استحکام اس بات پر منحصر ہے کہ ایران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اقتصادی اور فوجی دباؤ کا مستقل اور یقینی خاتمہ ہو۔
دیکھیں

