دنیا - 20 اپریل 2026
دھمکیوں سے غیر منطقی مطالبات ماننے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ایرانی سفیر
تازہ ترین - 20 اپریل 2026
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران کو دھمکیوں یا دباؤ کے ذریعے غیر منطقی مطالبات ماننے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
سفیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ناکہ بندی جاری رکھنا اور ایران کو جنگی جرائم کی دھمکیاں دینا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف بیانات دے کر یہ دعویٰ کرنا کہ سفارت کاری کا راستہ اختیار کیا جا رہا ہے، حقیقت کے برعکس ہے۔
رضا امیری مقدم کے مطابق جب تک ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی جاری رہے گی، اس وقت تک اختلافات بھی برقرار رہیں گے اور مسائل کا حل ممکن نہیں ہو سکے گا۔
دیکھیں

