حالیہ کارکردگی پر ٹیم میں میری جگہ نہیں بنتی، محمد رضوان کا اعتراف

news-banner

کھیل - 20 اپریل 2026

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان نے اپنی حالیہ کارکردگی پر کھل کر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ فارم کے پیش نظر وہ خود کو ٹیم میں جگہ کا حقدار نہیں سمجھتے۔

 نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ بگ بیش لیگ کے دوران انہوں نے حارث رؤف سے بھی یہی بات کی تھی کہ ان کی اس وقت کی کارکردگی ٹیم میں شمولیت کے معیار پر پوری نہیں اترتی، تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ ہمت ہار رہے ہیں۔ 

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہاکہ وہ وہی کھلاڑی ہیں جن کے بارے میں کبھی کہا جاتا تھا کہ وہ چھکا نہیں لگا سکتے، لیکن انہوں نے اپنی محنت سے خود کو منوایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بطور انسان غلطیاں ہونا فطری امر ہے، اور وہ اپنی کارکردگی میں کمی کو اپنی محنت میں کمی سے جوڑتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ انہیں کرکٹ سے بے حد لگاؤ ہے اور وہ اسی میدان میں اپنی پہچان رکھتے ہیں۔ محمد رضوان کے مطابق وہ کپتان کو بھی بارہا یہ مشورہ دیتے رہے ہیں کہ اگر ان کی کارکردگی بہتر نہیں تو ان کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو موقع دیا جائے۔  حالیہ کارکردگی پر ٹیم میں میری جگہ نہیں بنتی، محمد رضوان کا اعتراف قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان نے اپنی حالیہ کارکردگی پر کھل کر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ فارم کے پیش نظر وہ خود کو ٹیم میں جگہ کا حقدار نہیں سمجھتے۔

 نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ بگ بیش لیگ کے دوران انہوں نے حارث رؤف سے بھی یہی بات کی تھی کہ ان کی اس وقت کی کارکردگی ٹیم میں شمولیت کے معیار پر پوری نہیں اترتی، تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ ہمت ہار رہے ہیں۔ 

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہاکہ وہ وہی کھلاڑی ہیں جن کے بارے میں کبھی کہا جاتا تھا کہ وہ چھکا نہیں لگا سکتے، لیکن انہوں نے اپنی محنت سے خود کو منوایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بطور انسان غلطیاں ہونا فطری امر ہے، اور وہ اپنی کارکردگی میں کمی کو اپنی محنت میں کمی سے جوڑتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ انہیں کرکٹ سے بے حد لگاؤ ہے اور وہ اسی میدان میں اپنی پہچان رکھتے ہیں۔ محمد رضوان کے مطابق وہ کپتان کو بھی بارہا یہ مشورہ دیتے رہے ہیں کہ اگر ان کی کارکردگی بہتر نہیں تو ان کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو موقع دیا جائے۔