یورپی کونسل کے صدر کا شہباز شریف کو فون، مشرق وسطیٰ صورتحال پر گفتگو

news-banner

دنیا - 20 اپریل 2026

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو یورپی کونسل کے صدر عزت مآب انتونیو کوسٹا کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔


گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نے صدر کوسٹا کے ساتھ پاکستان کی خطے میں امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔


صدر کوسٹا نے خطے میں مذاکرات اور استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین اس عمل کی ہر ممکن حمایت کے لیے تیار ہے۔

 

دونوں رہنماؤں نے دیرپا علاقائی اور عالمی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

اس حوالے سے دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا، صدر کوسٹا نے خطے میں مذاکرات اور استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔