دنیا - 21 اپریل 2026
جنگ بندی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئےتیار ہیں۔ جنرل عبداللہی
تازہ ترین - 21 اپریل 2026
ایرانی فوج کی مشترکہ کمان خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے سربراہ جنرل عبداللہی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق جنرل عبداللہی نے کہا ہے کہ ایران ناصرف عسکری میدان میں برتری رکھتا ہے بلکہ آبنائے ہرمز کے انتظام پر بھی اس کا کنٹرول مضبوط ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران امریکی صدر کو زمینی صورت حال کے بارے میں غلط بیانیہ بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔
دوسری جانب ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے دوبارہ حملوں کا امکان نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ غلام حسین محسنی کا کہنا ہے کہ ایران کو ہر صورتِ حال کے لیے مکمل طور پر تیار رہنا چاہیے۔
دیکھیں

