پاکستان - 21 اپریل 2026
ٹرمپ کی اسلام آباد مذاکرات میں شرکت متوقع: برطانوی میڈیا
دنیا - 21 اپریل 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی صورت میں پاکستان میں ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کر سکتے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے راؤنڈ 2 میں امریکی صدر کی ذاتی یا ورچوئل طور پر شرکت متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر مذاکرات رواں ہفتے اسلام آباد میں ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ بندی بدھ کو ختم ہو جائے گی جبکہ ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اس میں توسیع کا امکان نہیں ہے۔
ادھر امریکا نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ امن مذاکرات پاکستان میں طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے، حالانکہ ایران نے حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز کی امریکی قبضے میں لیے جانے کے بعد مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
دوسری جانب رائٹرز کے مطابق ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ تہران مذاکرات میں شرکت کے حوالے سے مثبت غور کر رہا ہے، تاہم غیر یقینی صورتِ حال برقرار ہے، حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔
دیکھیں

