پاکستان - 21 اپریل 2026
اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر وی آئی پی روٹ سے جعلی خاتون ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار
پاکستان - 21 اپریل 2026
اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر وی آئی پی روٹ سے جعلی خاتون ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار کر لی گئی۔
اسلام آباد پولیس ذرائع نے کہا کہ ڈھوک کالا خان پل کے قریب ٹریفک پولیس کی وردی میں ملبوس خاتون خود کو اے ایس آئی ظاہر کر رہی تھی، جبکہ اس کے یونیفارم پر مقدس نام بھی درج تھا۔
تفتیش کے بعد خاتون کی شناخت اقراء بی بی سکنہ ایبٹ آباد کے طور پر ہوئی۔ ذرائع کے مطابق جعلی خاتون اے ایس آئی کو کھنہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سخت سیکیورٹی صورتحال میں جعلی پولیس اہلکار کی گرفتاری پر پولیس میں تشویش پائی گئی، جبکہ گرفتار خاتون سے مزید تفتیش جاری ہے۔
دیکھیں

