دنیا - 21 اپریل 2026
سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے وفد کی ملاقات
پاکستان - 21 اپریل 2026
پشاور: وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے آزاد جموں و کشمیر کی پی ٹی آئی قیادت کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں 25 اپریل کے دورہ آزاد کشمیر کی تیاریوں اور عوامی رابطہ مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ دورہ بانی کی ہدایت پر جاری عوامی تحریک کا تسلسل ہے، بانی اور بشریٰ بی بی کی رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی اور آئین و جمہوریت کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت بانی کے وژن کے مطابق صحت اور تعلیم کے شعبوں پر بھرپور سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مواصلاتی انفراسٹرکچر کی بہتری اور ٹرین سروسز کی بحالی و اپ گریڈیشن پر کام جاری ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی کے وژن کے تحت گڈ گورننس کے فروغ کے لیے اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر وفد اراکین نے کہا کہ عوام میں زبردست جوش و خروش ہے، دورے پر تاریخی استقبال کی جائے گی، بانی کی جانب سے نوجوان قیادت کو آگے لانا مثبت تبدیلی ہے۔
دیکھیں

