پاکستان - 23 اپریل 2026
جنگ بندی یا مذاکرات، 3سے 5 دن کی مہلت کی خبریں جھوٹی ہیں۔ٹرمپ
تازہ ترین - 23 اپریل 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی یا مذاکرات سے متعلق مخصوص ٹائم فریم کی خبروں کو مسترد کر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی یا مذاکرات کیلیے وقت کی کوئی پابندی نہیں، تین سے پانچ دن کی مہلت کی خبریں جھوٹی ہیں۔
فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ تین سے پانچ دن کی مہلت سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے کوئی نئی تاریخ طے نہیں کی گئی اور نہ ہی جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی حتمی مدت مقرر ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ تاثر بھی رد کیا کہ وہ مڈٹرم انتخابات کے پیش نظر معاملہ جلد ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی زیادہ دباؤ میں ڈال رہی ہے جس کے باعث حالات میں تبدیلی ممکن ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران بمباری سے زیادہ ناکہ بندی سے خوفزدہ ہے۔
دیکھیں

