پاکستان - 23 اپریل 2026
امریکی نیوی کے وزیر کو برطرف کر دیا گیا
تازہ ترین - 23 اپریل 2026
امریکی نیوی کے وزیر جان سی فیلن اچانک اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، تاہم ان کے مستعفی ہونے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔
رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر 2024 میں جان سی فیلن کو وزیر نیوی نامزد کیا تھا، جان سی فیلن فروری 2025 میں سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے جبکہ مارچ 2025 میں انہیں 62 کے مقابلے 30 ووٹوں سے اس عہدے کے لیے توثیق دی گئی تھی۔
امریکی نیوی کے وزیر جان سی فیلن کے مستعفی ہونے کے بعد انڈر سیکرٹری ہنگ کاؤ کو قائم مقام وزیر بحریہ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
دوسری جانب خبر ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ جان سی فیلن کو اچانک عہدے سے برطرف کیا گیا۔ اس سے قبل ایران جنگ کے دوران امریکی آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈ جارج کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ امریکی وزیر بحریہ نیوی کے انتظامی، مالی اور پالیسی امور کا نگران ہوتا ہے۔ اس سے پہلے بھی ایران جنگ کے دوران امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے جنرل رینڈ جارج کو فوری طور پر عہدہ چھوڑنے پر مجبور کیا تھا۔
دیکھیں

