پاکستان - 23 اپریل 2026
وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر کی اہم ملاقات
تازہ ترین - 23 اپریل 2026
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے انعقاد سے متعلق سفارتی کاوشوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیرداخلہ نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے کشیدگی میں کمی کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تنازع کے دیرپا حل کے لیے سفارتی چینلز کا تسلسل ناگزیر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کی جانب سے بھی مثبت پیشرفت سامنے آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مسئلے کے حل کے لیے ہر سطح پر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، اور توقع ہے کہ فریقین سفارتی اور پرامن حل کو موقع دیں گے۔ اس موقع پر امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے خطے میں قیام امن اور تنازع کے حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
دیکھیں

