کاروبار - 23 اپریل 2026
خلیجی اتحادیوں نے کرنسی سواپ کی درخواست کی ہے۔امریکی وزیرِ خزانہ
تازہ ترین - 23 اپریل 2026
ریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ کئی خلیجی اتحادیوں نے کرنسی سواپ کی سہولت کے لیے درخواست کی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق انہوں نے امریکی سینیٹ کی سماعت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ کرنسی سواپ کی درخواست کرنے والوں میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔
سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ کرنسی سواپ کا مقصد امریکا میں اتحادی ممالک کے اثاثوں کی بے ہنگم فروخت روکنا بھی ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرنسی سواپ معاہدے کے تحت امریکا کسی ملک کو عارضی طور پر ڈالر فراہم کرتا ہے۔ امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈالر کے بدلے میں امریکا اس ملک کی کرنسی لیتا ہے، تاکہ مالیاتی نظام مستحکم رہے۔
دیکھیں

