دنیا - 23 اپریل 2026
’انشاء اللہ‘ کہنے والی بالی ووڈ اداکارہ کو قرآن مجید کا تحفہ
انٹرٹینمنٹ - 23 اپریل 2026
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ این ہیتھوے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں، جب لندن میں ایک تقریب کے دوران انہیں مداح نے قرآنِ مجید بطور تحفہ پیش کیا، جس پر اداکارہ نے خوشگوار حیرت اور مسکراہٹ کے ساتھ شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے دوران این ہیتھوے اپنے مداحوں کو آٹوگراف دے رہی تھیں کہ اسی دوران ایک مداح نے آگے بڑھ کر انہیں قرآنِ پاک پیش کیا۔
مداح کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے اداکارہ کو ایک انٹرویو میں ’ان شاء اللہ‘ کہتے سنا تو اسی وقت ارادہ کرلیا تھا کہ ملاقات ہوئی تو یہ مقدس کتاب بطور تحفہ ضرور دیں گے۔
اداکارہ نے نہ صرف تحفہ قبول کیا بلکہ مداح کے ساتھ تصویر بھی بنوائی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
دیکھیں

