دنیا - 23 اپریل 2026
70 فیصد امریکی شہری ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں سے ناخوش۔پول
دنیا - 23 اپریل 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت اور اُن کی معاشی کارکردگی پر عوامی اعتماد میں نمایاں کمی آئی ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی جاری کردہ تازہ رائے شماری کے مطابق 70 فیصد امریکی شہری صدر ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں سے خوش نہیں ہیں اور ٹرمپ کی بطور صدر مقبولیت صرف 33 فیصد رہ گئی ہے۔
امریکی سیاسی مبصرین کے مطابق اس کم ترین شرح کی وجہ یہ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی توجہ داخلی مسائل کے بجائے دیگر معاملات پر ہے جس سے عوامی اعتماد متاثر ہوا ہے۔
امریکی سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ حالانکہ صدر ٹرمپ نے اپنے انتخابی وعدوں میں معیشت کی بہتری اور اندرونی مسائل کے حل کو ترجیح دی تھی۔
ماہرین کے مطابق نومبر کے وسط مدتی انتخابات ریپبلکن پارٹی کے لیے بڑا امتحان ثابت ہو سکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اور ریپبلکن قیادت کو اپنے ووٹرز کو قائل کرنے کے لیے ٹھوس کارکردگی دکھانا ہوگی ورنہ سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان میں انہیں شدید سیاسی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دیکھیں

