تازہ ترین - 24 اپریل 2026
بھارتی وزیرِ دفاع آبدوز میں گر کر پھنس گئے
دنیا - 24 اپریل 2026
3 روزہ دورے کے لیے جرمنی پہنچنے والے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ سب میرین میں داخل ہوتے ہوئے پھنس گئے۔
اس لمحے کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا اور اس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔
بھارتی وزیرِ دفاع نے جرمنی میں اپنے 3 روزہ دورے کے دوران آخری روز تھیسن کروپ میرین سسٹمز (ٹی کے ایم ایس) کے شپ یارڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹائپ 212 آبدوز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کمپنی حکام نے انہیں آبدوز کی تکنیکی صلاحیتوں سے آگاہ کیا اور بھارتی وزیر کو آبدوز کا اندرونی جائزہ لینے کی پیشکش کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راج ناتھ سنگھ سب میرین میں داخل ہوتے ہوئے پھنس گئے اور آبدوزکے تنگ راستے کی وجہ سے گھبرا کر پھسل بھی گئے، بعد ازاں عملے نے انہیں کافی کوشش کے بعد باہر نکالا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ بھارتی وزیرِ دفاع نے سب میرین میں داخل ہونے کی دوسری کوشش سے انکار کر دیا۔
دیکھیں

