تازہ ترین - 24 اپریل 2026
بھارت کا خود کو مظلوم ظاہر کرنے کا بیانیہ قابل قبول نہیں رہا۔ قومی سلامتی کمیٹی
تازہ ترین - 24 اپریل 2026
پہلگام واقعے کے بعد بھارتی اشتعال انگیزی کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ملکی سلامتی اور خطے کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بھارت کے حالیہ اقدامات کو غیر منصفانہ، یکطرفہ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں سختی سے مسترد کیا گیا۔ کمیٹی نے واضح کیا کہ بھارت کا خود کو مظلوم ظاہر کرنے کا بیانیہ اب قابل قبول نہیں رہا۔
قومی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ پاکستان اور اس کی مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، اور کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔ اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہاں کی صورتحال بھارتی اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نتیجہ ہے۔
کمیٹی نے بھارت کی آبی پالیسیوں کو بھی سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کے پانی کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، اور کسی بھی رکاوٹ یا مداخلت کو سنگین اقدام تصور کیا جائے گا۔
اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم اپنی سلامتی، خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کے لیے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گا۔
دیکھیں

