کھیل - 24 اپریل 2026
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا دورہ پاکستان کا اعلان
دنیا - 24 اپریل 2026
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق عباس عراقچی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے دورے کا آغاز کر رہا ہوں، دوروں کا مقصد شراکت داروں کے ساتھ علاقائی پیش رفت پر مشاورت کرنا ہے، ہمارے ہمسایہ ممالک ہماری اولین ترجیح ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں مذاکراتی وفد کی آمد متوقع ہے ، ایرانی وفد وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کرے گا، وزیراعظم اور ایرانی وفد کی ملاقات میں عسکری قیادت بھی موجود ہوگی۔
امریکہ کی لاجسٹک ، سیکیورٹی ٹیم مذاکراتی عمل کیلئے اسلام آباد میں پہلے سے ہی موجود ہے ، جبکہ ایرانی وفد کی آمد کے امکان کے باعث اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ، توسیعی ریڈ زون دوبارہ سیل کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطے کیئے جس دوران خطے کی صورتحال اور جنگ بندی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دیکھیں

