کھیل - 24 اپریل 2026
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا، سرجری کا انکشاف
دنیا - 24 اپریل 2026
اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے انکشاف کیا ہے کہ ان میں پروسٹیٹ کینسر کے انتہائی ابتدائی مرحلے کی تشخیص ہوئی تھی تاہم بروقت علاج کے بعد وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے بتایا کہ ایک سال قبل ان کی پروسٹیٹ گلینڈ بڑھ جانے کے باعث سرجری ہوئی تھی اور اس کے بعد وہ باقاعدگی سے طبی معائنے کروا رہے تھے۔
بعد ازاں ایک معمول کے معائنے میں پروسٹیٹ میں ایک چھوٹا سا نشان سامنے آیا جو ایک سینٹی میٹر سے بھی کم تھا۔ مزید جانچ کے بعد معلوم ہوا کہ یہ انتہائی ابتدائی مرحلے کا مہلک رسولی (کینسر) تھا جس کا ابھی تک کوئی پھیلاؤ نہیں ہوا تھا۔
وزیراعظم کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں علاج یا نگرانی دونوں کے آپشن دیے تاہم انہوں نے فوری علاج کو ترجیح دی۔ ان کا کہنا تھا کہ علاج کے دوران انہوں نے مختصر طبی سیشنز لیے اور معمول کے مطابق اپنی سرکاری ذمہ داریاں بھی جاری رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ علاج کے بعد مسئلہ مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے اور اب ان کے جسم میں اس کا کوئی نشان موجود نہیں۔ نیتن یاہو نے اپنے پیغام میں طبی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی صحت کا باقاعدگی سے معائنہ کرواتے رہیں اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کریں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنی سالانہ میڈیکل رپورٹ کی اشاعت میں 2 ماہ کی تاخیر کی درخواست کی تھی تاکہ یہ رپورٹ (ایران کے خلاف) جنگ کے دوران جاری نہ ہو اور ان کے مطابق اس سے غلط پروپیگنڈے کو روکنے میں مدد مل سکے۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ وہ اس وقت مکمل طور پر صحت مند اور بہترین جسمانی حالت میں ہیں اور معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کسی ممکنہ خطرے کی بروقت اطلاع ملے تو وہ فوری طور پر اس کا علاج کرنے کو ترجیح دیتے ہیں چاہے وہ ذاتی معاملہ ہو یا قومی سطح کا۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں سیاسی و عسکری صورتحال پہلے ہی کشیدہ ہے اور بین الاقوامی سطح پر مختلف سفارتی پیش رفتیں بھی جاری ہیں۔
دسمبر 2024: اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کی پروسٹیٹ گلینڈ بڑھنے کے باعث سرجری کی گئی۔ وہ سرجری کامیاب رہی اور ابتدائی طور پر اسے غیر مہلک (بنائن) مسئلہ سمجھا گیا۔
2025 کے دوران: سرجری کے بعد وہ باقاعدگی سے طبی معائنے کرواتے رہے تاکہ صحت کی مسلسل نگرانی کی جا سکے۔ فالو اپ چیک اپ: ایک معمول کے معائنے میں پروسٹیٹ میں ایک بہت چھوٹا سا نشان سامنے آیا۔
مزید ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا کہ یہ انتہائی ابتدائی مرحلے کا مہلک کینسر ہے تاہم اس کا کوئی پھیلاؤ نہیں تھا۔ انہوں نے فوری علاج کروایا جو کامیاب رہا اور مسئلہ مکمل طور پر ختم ہو گیا۔
اپریل 2026: میڈیکل رپورٹ میں تصدیق کی گئی کہ وہ مکمل طور پر صحتیاب ہیں اور ان کی حالت بالکل بہتر ہے۔
دیکھیں

