تازہ ترین - 25 اپریل 2026
زہریلا شوارما کھانے سے بچی جاں بحق، ماں ،بھائی کی حالت تشویشناک
پاکستان - 25 اپریل 2026
لاہور کے علاقے رائیونڈ میں مبینہ طور پر مضرِ صحت شوارما کھانے سے 6 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق زہریلے شوارما کے سبب جاں بحق ہونے والی بچی کی والدہ اور بھائی کی حالت بھی تشویش ناک ہے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ورثاء نے بچی کے بہنوئی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے شوارما میں زہر ملا کر دیا۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بہنوئی کے ساتھ ناراضگی چل رہی تھی جس کی بنیاد پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس نے دانستہ طور پر شوارما میں زہر شامل کیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دیکھیں

