ایران میں ایک اور اسرائیلی ایجنٹ کو پھانسی

news-banner

دنیا - 25 اپریل 2026

ایران میں ایک اور اسرائیلی ایجنٹ کو پھانسی دے دی گئی۔

 

 ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص پر جنوری میں ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران تخریب کاری کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

 

 رپورٹ کے مطابق سزا یافتہ شخص کی شناخت عرفان کیانی کے نام سے کی گئی ہے، جس پر دہشت پھیلانے کے الزامات تھے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم کورٹ کی جانب سے اس کے خلاف سنائے گئے فیصلے کی توثیق کے بعد اسے آج پھانسی دے دی گئی۔ 

 

خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ملک میں بدامنی اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تھا۔