تازہ ترین - 25 اپریل 2026
ڈھاڈر میں کارروائی،متعدد دہشت گرد ہلاک
تازہ ترین - 25 اپریل 2026
بلوچستان کے ضلع کچھی کی تحصیل ڈھاڈر میں فتنہ الہندوستان کے حملے کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔
اس حوالے سے معاونِ برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ڈھاڈر میں کی گئی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ڈھاڈر حملے میں ایک بہادر جوان نے جامِ شہادت نوش کیا ہے۔ بابر یوسفزئی نے یہ بھی کہا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
دیکھیں

