تازہ ترین - 25 اپریل 2026
سپریم کورٹ اور سپریم پیپلز کورٹ آف چین کے درمیان مفاہمتی یادداشت
پاکستان - 25 اپریل 2026
سپریم کورٹ آف پاکستان نے چین کے ساتھ عدالتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات، جدید تربیت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اشتراک کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اگست 2025 میں سپریم پیپلز کورٹ آف چین کے ساتھ مفاہمتی یادداشت ’ایم او یو‘ پر دستخط کیے گئے تھے، جس کے تحت دونوں ممالک کے عدالتی اداروں کے درمیان تعاون کو بڑھایا جا رہا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی عدلیہ کے نمایاں ججز کو بین الاقوامی تربیت کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ نچلی سطح پر عدالتی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
اس سلسلے میں بلوچستان سے ایک خاتون ایڈیشنل سیشن جج اور مٹھی کے سینیئر سول جج کی چین روانگی متوقع ہے، جہاں وہ پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام میں حصہ لیں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ بنوں اور ڈیرہ غازی خان کے ججز مئی 2026 میں شنگھائی میں قانونی تربیتی کورس کریں گے۔
سپریم کورٹ کے مطابق پاکستانی آئی ٹی ماہرین کا ایک وفد جولائی 2026 میں بیجنگ کا دورہ کرے گا، جہاں وہ عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے تجربات کا مشاہدہ کریں گے۔
دیکھیں

