دنیا - 27 اپریل 2026
افغان طالبان کی سول آبادی پر فائرنگ، 3 شہری زخمی
تازہ ترین - 27 اپریل 2026
جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈہ زلول خیل میں افغان اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج نے کارروائی کی ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی کارروائی کے باعث فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوششیں ناکام بنا دی گئی۔
فتنہ الخوارج کی دراندازی میں ناکامی پر افغان طالبان نے سول آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہو گئے جنہیں وانا اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زلول خیل انگوراڈہ میں افغان طالبان نے بلااشتعال فائرنگ کی۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی کر کے متعدد افغان پوسٹیں تباہ کر دیں
دیکھیں

