تازہ ترین - 27 اپریل 2026
اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلہ، شدت 5.7تھی
تازہ ترین - 27 اپریل 2026
اسلام آباد اور خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ سوات، شانگلہ، بونیر اور نوشہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز افغانستان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا، یہ زلزلہ 170 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔
زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
دوسری جانب ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
دیکھیں

