دنیا - 27 اپریل 2026
پاک ،ایران تجارت مزید آسان بنانےکیلئے نیا ٹرانزٹ آرڈر 2026 جاری
پاکستان - 27 اپریل 2026
وفاقی حکومت نے پاکستان کے ذریعے سامان کی ٹرانزٹ کے حوالے سے نیا آرڈر جاری کر دیا ہے جس کا مقصد علاقائی تجارت کو فروغ دینا اور لاجسٹکس نظام کو مؤثر بنانا ہے۔
وزیرِ تجارت جام کمال خان نے اس اقدام کو خطے میں تجارتی روابط کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے پاکستان کی اسٹریٹیجک اور معاشی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
وزارتِ تجارت کی جانب سے ‘ٹرانزٹ آرڈر 2026’ نافذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان اور ایران کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ کو مزید آسان اور مؤثر بنایا جائے گا۔ نئے نظام کے تحت گوادر، کراچی اور تافتان سمیت مختلف راستوں کو ٹرانزٹ کوریڈورز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے تاکہ سامان کی ترسیل کو تیز اور محفوظ بنایا جا سکے۔
وزیرِ تجارت کے مطابق اس اقدام سے کسٹمز کے تحت سامان کی ترسیل کے عمل کو زیادہ شفاف اور منظم بنایا جائے گا جبکہ علاقائی تجارت اور رابطوں میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔
جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں ایک اہم تجارتی راہداری اور لاجسٹکس حب بننے کی طرف گامزن ہے، اور یہ اقدام اسی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔
دیکھیں

