پاکستان - 27 اپریل 2026
مقبوضہ کشمیر ،شہباز شریف، فیلڈ مارشل کی تصاویر پر مشتمل پوسٹرز آویزاں
تازہ ترین - 27 اپریل 2026
بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے مختلف علاقوں میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستانی پرچم کی تصاویر پر مشتمل پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ پوسٹرز دیواروں، کھمبوں اور ستونوں پر ’جموں و کشمیر یوتھ موومنٹ‘ نامی ایک حریت پسند تنظیم کی جانب سے چسپاں کیے گئے۔
پوسٹروں پر درج تحریر میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا گیا ہے جبکہ کشمیری عوام کی حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت پر اظہارِ تشکر بھی کیا گیا ہے۔
دیکھیں

