دنیا - 27 اپریل 2026
اسرائیل کے ساتھ بات چیت گناہ ہے۔حزب اللّٰہ سربراہ
تازہ ترین - 27 اپریل 2026
لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کے سربراہ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بات چیت گناہ ہے، یہ لبنان کو غیر مستحکم کر دے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں حزب اللّٰہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکام کو براہ راست مذاکرات روک کر بالواسطہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، مزاحمت جاری اور مضبوط ہے، اسے شکست نہیں دی جا سکتی۔
حزب اللّٰہ کے سربراہ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ اپنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، لبنان اور اس کے عوام کے دفاع کے لیے مزاحمت جاری رکھیں گے، چاہے دشمن کتنی ہی دھمکیاں دے، نہ پیچھے ہٹیں گے، نہ جھکیں گے اور نہ ہی شکست کھائیں گے۔
دیکھیں

