ججز ٹرانسفر معاملہ،جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

news-banner

تازہ ترین - 28 اپریل 2026

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ججز ٹرانسفر کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔

 

 ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس پاکستان سے بطور سربراہ جوڈیشل کمیشن ٹرانسفر معاملے کو ذاتی طور سننے کی استدعا کی ہے۔ 

 

جسٹس بابر ستار نے خط میں استدعا کی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت ٹرانسفر معاملے سے پہلے کمیشن اجلاس میں مجھے سنا جائے۔

 

اسلام آباد ہائی کورٹ سے ججز ٹرانسفر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا، ٹرانسفر کے لیے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے نام زیرِ غور آئیں گے۔ ٹرانسفر کے لیے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو کے نام بھی زیرِ غور آئیں گے۔ 

 

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ٹرانسفر ججز سے متعلق اجلاس بلانے کی مخالفت کی تھی جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد سرفراز ڈوگر کی جانب سے 5 ممبران کی ریکوزیشن پر اجلاس بلایا گیا۔