پاکستان - 28 اپریل 2026
اگلے ماہ آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط مل جائے گی۔وزیر خزانہ
پاکستان - 28 اپریل 2026
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگلے ماہ آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط مل جائے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد مئی کے وسط میں پاکستان آئے گا، نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے مشاورت جاری ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودی عرب کے بعد دیگر دوست ممالک سے نئی فنانسنگ کے حصول کا ارادہ نہیں، حکومت کمرشل فنانسنگ کے لیے کوشاں ہے، پاکستان دوطرفہ کی بجائے کمرشل فنانسنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مئی میں 25 کروڑ ڈالر مالیت کا پانڈا بانڈ جاری کیا جائے گا، پانڈا بانڈ کے اجراء کے لیے اے ڈی بی اور ایشیائی انفرا اسٹرکچر بینک نے گارنٹی دے دی، چینی حکام کے ساتھ پانڈا بانڈ کے اجراء کے لیے بات چیت آخری مرحلے میں ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلے دو تین برسوں میں مزید یورو اور سکوک بانڈ جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث انرجی انفرا اسٹرکچر متاثر ہوا ہے، علاقائی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں کھاد اور فوڈ سیکیورٹی کا کوئی ایشو نہیں ہے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ جنگ کے باوجود ترسیلات متاثر نہیں ہوئیں، یو اے ای سے ترسیلاتِ زر پر منفی اثر نہیں پڑا۔
دیکھیں

