ٹرمپ کی عوام میں پسندیدگی کی شرح مزید کم

news-banner

تازہ ترین - 29 اپریل 2026

حالیہ سروے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوام میں پسندیدگی کی شرح  میں مزید کمی آگئی۔ 

رائٹرز اور اپسوس کے سروے کے مطابق امریکا کے صرف 34 فیصد ووٹر ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ 

یہ شرح گزشتہ سروے میں 36 فیصد تھی جبکہ موجودہ سروے ٹرمپ پر حملے سے پہلے کا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ جب صدر بنے تھے تو47 فیصد امریکی ووٹر ان سے خوش تھے جبکہ اب ٹرمپ کی ریٹنگ میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ 

سروے میں پسندیگی میں کمی کی وجہ میں ایران پر حملے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بتائی جارہی ہیں۔