ایرانی جہازوں پر امریکی قبضہ ،ایران کااقوامِ متحدہ سے احتجاج

news-banner

تازہ ترین - 29 اپریل 2026

امریکا کی جانب سے ایرانی جہازوں کو قبضے میں لینے پر ایران نے اقوامِ متحدہ سے احتجاج کیا ہے۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق یو این سیکریٹری جنرل اور صدر سلامتی کونسل کو خط میں ایران نے ناکہ بندی کو بحری قزاقی قرار دیا ہے۔ 

ایران کے اقوامِ متحدہ میں سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا کہ ایسا رویہ غیر قانونی جبر، بین الاقوامی تجارت میں مداخلت، اور املاک کے غیر قانونی قبضے کے مترادف ہے۔

 

انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ’بین الاقوامی قانون کے مطابق ایران کو ان اقدامات کا جواب دینے کا مکمل حق حاصل ہے۔

 

امیر سعید نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانی تجارتی جہازوں اور تیل بردار جہازوں پر قبضے کے امریکی اقدامات کی ’سخت مذمت‘ کریں اور ان جہازوں کو فوری طور پر چھوڑ دیا جائے۔