پاکستان - 29 اپریل 2026
اسرائیل مقبوضہ شامی گولان پہاڑیوں میں غیرقانونی بستیوں کی توسیع روکے۔اقوام متحدہ
دنیا - 29 اپریل 2026
اقوامِ متحدہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ شامی گولان کی پہاڑیوں میں غیرقانونی بستیوں کی توسیع کے منصوبے فوری طور پر روک دے۔
اقوامِ متحدہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ شامی گولان کی پہاڑیوں میں اپنی بستیوں کی توسیع کے منصوبوں کو فوری طور پر روک دے۔ عالمی ادارے کے ترجمان اسٹیفان دوجارک نے منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ گولان میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع کے منصوبے بند ہونے چاہییں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق 16 اپریل کو اسرائیل نے پانچ سالہ منصوبے کی منظوری دی، جس کے تحت 33 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی لاگت سے مقبوضہ گولان میں غیرقانونی بستیوں کو فروغ دیا جائے گا۔ 2026 سے 2030 تک جاری رہنے والے اس منصوبے کے تحت تقریباً ایک ارب شیکل مختص کیے گئے ہیں، جن کا مقصد بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور اس علاقے میں اسرائیلی آبادی میں اضافہ کرنا ہے۔
دیکھیں

