تازہ ترین - 02 مئی 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ،3 ججز کے ٹرانسفر کے بعد سینیارٹی تبدیل
پاکستان - 02 مئی 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 ججز کے ٹرانسفر کے بعد سینیارٹی تبدیل ہو گئی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق چیف جسٹس کے بعد سینئر ترین جج بن گئے۔
آئندہ ہفتے کیسز کے لیے نیا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا، 4 مئی سے 7 سنگل اور 4 ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ٹیکس کیسز کا اسپیشل ڈویژن بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔
جسٹس محمد آصف چیف جسٹس سمیت 2 ججز کے ساتھ 2 مختلف ڈویژن بینچز کا حصہ ہوں گے جبکہ جسٹس محمد آصف کریمنل اور دیگر کیسز کے ڈویژن بنچز میں کیسز سنیں گے۔
پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہو گا جبکہ دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ہو گا۔
تیسرا ڈویژن بینچ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہو گا جبکہ چوتھا ڈویژن بینچ جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس پر مشتمل ہے۔
دیکھیں

