تازہ ترین - 02 مئی 2026
بموں کو ناکارہ بنانے کے دوران پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار جاں بحق
تازہ ترین - 02 مئی 2026
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ملک کے صوبے زنجان میں ایک کلیئرنس آپریشن کے دوران پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ جنگ کے دوران نہ پھٹنے والے بارود کی باقیات دھماکے سے پھٹ گئیں، جس کے نتیجے میں پاسدارانِ انقلاب کے 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس کی ٹیمیں کلسٹر بموں اور اسی نوعیت کے دیگر اسلحے کو ناکارہ بنا رہی تھیں، جو 1,200 ہیکٹر سے زائد رقبے، بشمول زرعی زمین، کو آلودہ کر چکا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے کئی بارودی آلات انتہائی حساس تھے اور تین میٹر تک زمین کے اندر دھنس چکے تھے، جس کی وجہ سے ان کی نشاندہی نہایت خطرناک عمل تھا۔
دیکھیں

